آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ جانے کا انکشاف

November 24, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 46

ٹیک آف ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ دروازہ کھلا ہوا ہے
پائلٹ نے جہاں ہیلی کاپٹر اتارنا چاہا وہاں بہت رش تھا
دونوں بہنیں ووٹ ڈالنے کے لیے ہیلی کاپٹر میں گئی تھیں
حادثے سے بچ جانے پر دونوں کے لیے صدقہ دیا گیا
ٹنڈو الٰہ یار( نیوز ڈیسک) الیکشن کے دن آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو ووٹ دینے کے بعد واپس جا رہی تھیں کہ ہیلی کاپٹرنے ٹیک آف ہونے کے پانچ منٹ بعد ہی دوبارہ لینڈنگ کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے پائلٹ کو احساس ہوا کہ ہیلی کاپٹر کا دروازہ صحیح بند نہیں ہوا ہے جس کے بعد پائلٹ نے ہیلی کاپٹر پیڈ پر ہیلی کاپٹر اتارنے کی کوشش کی پر وہاں عوام کا رش دیکھ کر پائلٹ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کو ایک جگہ پر اتار لیا اور ہیلی کاپٹر کا دروازہ بند کرکے دوبارہ ٹیک آف کر گیا۔ ہیلی کاپٹر کو دوبارہ لینڈ کرتے دیکھ کر پپو اور غلام قادر مری فوری طور پر تیز رفتار ی کے ساتھ اس جگہ پہنچے جب ہیلی کاپٹر نے دوبارہ ٹیک آف کیا تو انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا اور دونوںرہنمائوں نے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کیلئے صدقے دئیے۔

Tags: