متحدہ کی نائن زیرو آنے کی دعوت عمران خان نے مسترد کر دی

November 24, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 20

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دید ی تاہم تحریک انصاف نے اسے مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان جب کراچی آئیں تو نائن زیرو ضرور آئیں۔ تاہم تحریک انصاف نے فاروق ستار کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے عمران خان نائن زیرو کیوں جائیں؟ فاروق ستار برابر کے کسی لیڈر کو دعوت دیں۔

Tags: