آج صبح فشری میں لانچ میں آتشزدگی

November 24, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 22

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح فشری کالا پانی میں لانچ نمبر1 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی۔ جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فشری حکام کا کہنا ہے کہ لانچ میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 2 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جو کہ آدھے گھنٹے سے آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Tags: