بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ کے رہنمائوں کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف

November 25, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 25

سی ٹی ڈی کی حراست میں موجود شاہد بکک گروپ کے کارندے نے تفتیش کے دوران قتل کے منصوبے کا انکشاف کیاہے
متحد ہ کے رہنما سلمان عابد بلوچ کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ریکی مکمل کرلی گئی تھی ، مزید دو رہنمائوں کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ تھا، ملزم کا بیان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی حراست میں شاہد بکک گروپ کے کارندے نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں بد امنی کی فضاء قائم کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ رہنمائوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے زیر تفتیش ملزم اسماعیل نے بتایا کہ متحدہ کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ریکی مکمل کر لی گئی تھی جس کے بعد اسی جماعت کے مزید2 رہنمائوں کو قتل کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اسماعیل کا تعلق شاہد بکک گروپ سے ہے جو قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے زیر حراست ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags: