آج صبح لانڈھی میں گھرکی دہلیز پر چوکیدار قتل

November 25, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 21

عامل گوٹھ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گھر کے باہر کھڑے 45سالہ ممتاز خان پر گولیاں برسادیں
واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، مقتول کی اہلیہ نے ایک ملزم کو شناخت کرلیا، ایس ایچ او
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے قائد آباد عامل گوٹھ میں گھر کی دہلیز پر چوکیدار قتل، تفصیلات کے مطابق آج صب شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد عامل گوٹھ میں گھر کے باہر نا معلوم موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ مختار خان ولد ناصر خان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے۔ مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے بتایا کہ مقتول مختار خان واقعے کے وقت گھر سے باہر جا رہا تھا کہ نا معلوم ملزمان نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ SHO شاہ لطیف ٹائون خادم حسین لاشاری نے بتایا کہ واردات میں 12 بور استعمال کیا گیا ہے اور مقتول خالی پلاٹ کا چوکیدار تھا۔ SHO خادم لاشاری نے مزید بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے مقتول کی اہلیہ نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔ جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ جبکہ با خبر ذرائع نے بتایا کہ جس پلاٹ پر مقتول مختار خان سیکورٹی گارڈ تھا وہ پلاٹ سابقہ SHO قائد آباد امان اللہ مروت کا ہے اور اس پلاٹ کو لینے کے لئے لڑائی چل رہی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق مذکورہ قتل میں جائے وقوعہ کے برابر پلاٹ سے ایف سی کے گارڈ کو حراست میں لے کر3 رپیٹر بر آمد کرلی ہیں۔ جبکہ پولیس گرفتاری سے لا علمی ظاہر کر رہی ہے۔

Tags: