تاخیر سے آمد۔۔۔ غیر ملکی ایئر لائن وزیراعلیٰ سندھ کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی

November 25, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 23

قائم علی شاہ کو غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی روانہ ہونا تھا
بعد میں دوپہر دو بجے والی پرواز کا بورڈنگ کارڈ جاری کیا گیا
کراچی( نیوز ڈیسک) تاخیرسے آمد پر غیر ملکی ایئر لائن وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی‘ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو غیر ملکی ایئر لائن ای کے601 کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئر لائن نے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں‘ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ پرواز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مس ہوچکی ہے ‘اس پر وزیراعلیٰ سندھ کو دوپہر دو بجے جانیوالی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے607 کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا‘ ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیراعلیٰ سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے‘ اس حوالے سے جب حکومت سندھ کے محکمہ پروٹوکول سے رابطہ کیا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی پرواز مس نہیں ہوئی بلکہ اپنی سرکاری مصروفیات کے باعث دبئی روانگی میں انہوںنے از خود تاخیر کی۔

Tags: