سفاک باپ نے دوسری شادی کیلئے2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

November 25, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 28

مظفر گڑھ( این این آئی) مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر دوسری شادی کیلئے سفاک باپ نے فائرنگ کرکے 2 معصوم بیٹیاں قتل کر دیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے موضع رام کے مشتاق مستوئی نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ دیا تھا اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا وہ اپنی بیٹیوں کو رکاوٹ سمجھتا تھا۔ اسلئے ملزم نے8 سال کی ثمینہ اور16 سال کی روبینہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتا ل جتوئی منتقل کر دیں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

Tags: