آج صبح قیوم آباد ندی سے بوری بند لاش برآمد ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

November 25, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 26

مقتول کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دی، لاش کی شناخت نہیں ہو سکی
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد ندی سے تشدد زدہ ہاتھ پائوں بندھی ہوئی بوری بند لاش ملی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نا معلوم ملزمان نے مقتول کو نا معلوم مقام سے اغواء کرنے کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور مذکورہ مقام پر پھینک کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 25 سے30 سال کے درمیان ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اور مقتول نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کر دیا۔

آج صبح نارتھ ناظم آباد میں مقابلہ ڈاکو ہلاک ساتھی فرار
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جنہوں نے فائرنگ شروع کردی
مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ،فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ‘1 ڈاکو مارا گیا‘دوسرا فرار‘ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میںاسنیپ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی‘ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک نوجوان مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ پولیس نے ملزم کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ملزم کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے‘ ملزم مذکورہ علاقے کا رہائشی بتایا جاتاہے‘ پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانیوالا جنید اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرچکا ہے‘ جس کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں پولیس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروئیاں کی جارہی ہے۔

رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ملزم نے ندی میں چھلانگ لگا دی
لسبیلہ پل کے قریب رینجرز نے مسلح ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ گرفتاری کے خوف سے ندی میں گود گیا
تاحال پتہ نہیں چل سکا، رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی سے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو پکڑ لیا
کرا چی (کرائم رپورٹر ) لسبیلہ پل کے قریب رینجرز نے کارروائی کر تے ہو ئے مسلح ملزم کو پکڑ نے کی کوشش کی تو اس دوران ملزم نے رینجرز پر فائرنگ کردی رینجرز نے جوا بی فا ئرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا اور گر فتا ر ی کے خو ف سے ندی میں چھلا نگ لگا دی جس کے بعد ملزم لاپتہ ہوگیا ،اورنگی ٹا ؤن میں خفیہ اطلا ع پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہو ئے ٹا ر گٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے 2کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی
کرا چی (کرائم رپورٹر )گھا س منڈی کے قریب مسلح ڈا کو ؤں نے مزا حمت کر نے پر فا ئرنگ کر کے پولیس اہلکا ر کو زخمی کر دیا ،تفصیلا ت کے مطابق نیپئر تھا نے کی حدو د گھا س منڈی کے قریب واقع نمک چکی کے پاس مو ٹر سائیکل سوا ر ڈا کو ؤں نے 42سالہ اے ایس آئی جہا نزیب ولد محمد حسین کو دوران ڈکیتی مزا حمت کر نے پر فا ئرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ، واقعے کے بعد مضرو ب اہلکا ر کو طبی امدا د کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے وا لا اہلکا ر کھا ر ا در تھا نے میں تعینا ت ہے ،جس کی حا لت خطر ے سے با ہر ہے ۔

آج صبح لی مارکیٹ کھجو ر بازار میں دھماکہ 6زخمی
بازار میں کاروبار جاری تھا اچانک زوردار دھماکے سے بھگ دڑ مچ گئی،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڑ کو طلب کرلیا گیا
کراچی ( کرائم رپورٹر)صبح سویرے کھارادر لی مارکیٹ میں زور دار دھماکہ6 افراد شدید زخمی‘ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح کھارادر کے علاقے مارکیٹ میں واقع کھجور مارکیٹ میں زور دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں‘ مذکورہ دھماکے کی آواز سنتے ہی قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں‘ پولیس اور رینجرز فوری موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جائے وقوعہ سے شہریوں کو دور کیا گیا‘ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا‘ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت کھجور مارکیٹ میں کاروبار جاری تھا اور دھماکے کے فوری بعد مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی‘ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس میں سے3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے‘ ایس پی سٹی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچا تھا مذکورہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت بتا سکتا ہے۔

 

Tags: