شاہ فیصل کے صاحبزادے شہزادہ بندر الفیصل 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

November 25, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 39

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے صاحبزادے شہزادہ بندر الفیصل انتقال کر گئے۔ ان کی عمر72 سال تھی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر الفیصل کی نماز جنازہ منگل کے روز دار الحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ شہزادہ بندر الفیصل، مکہ کے موجودہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل، مرحوم شہزادہ سعود الفیصل، شہزادہ محمد الفیصل اور شہزادہ ترکی الفیصل کے بھائی تھے۔

Tags: