انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس افسر کوحوالات بھجوادیا

November 25, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 18

4گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد عدالت میں معافی نامہ داخل کرنے پر پولیس افسر رہا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی عدولی کے مرتکب تفتیشی افسر پولیس انسپکٹر کو گرفتار کرکے حوالات بھیج دیا، 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے تحریری معافی نامہ داخل کرنے اور آئندہ سماعت پر گواہوں کوپیش کرنے کی یقین دہانی پر پولیس افسر کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عدالتی حکم پر اے ڈی آئی جی نے تھانہ پاکستان بازار کے انسپکٹر اورنگزیب جدون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے پابند کیا تھا۔ واضح رہے کہ تھانہ پاکستان بازار میں3 ملزمان کے خلاف5 سے زائد دہشت گردی اور حساس نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ فاضل عدالت نے متعدد بار تفتیشی افسر کو طلب کی تھا تاہم اس نے عدالتی احکام نظر انداز کر دئیے تھے گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈی آئی جی کے توسط سے پولیس افسر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Tags: