اسکول کی درجہ بندی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا

November 25, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 28

لاہور( یو پی پی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور احمد کی صدارت میں پیرنٹس ایکشن کمیٹی اور پرائیویٹ اسکول مالکان ایسوسی ایشن کے اجلاس میں فیسوں میں اضافے کی شرح کے مسئلے کے حل کیلئے پرائیویٹ اسکول کی درجہ بندی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ اسکول اپنے درجے کے لحاظ سے فیس میں مقررہ سالانہ اضافے کے مجاز ہوں گے۔ اس امر کا فیصلہ یہاں دونوں فریقوں کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایجویشن، کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے بھی شرکت کی۔

Tags: