مذہبی جماعتوں نے تاج محمد حنفی کی رہائی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

November 25, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 26

جمعرات تک رہا کر دیا جائے ورنہ کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
اہلسنّت اکثر یتی آبادی ہے اسے دیوار سے نہ لگایا جائے، علامہ رب نواز ، علامہ خالد محمود و دیگر کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے اہلسنت و الجماعت کے رہنما علامہ تاج محمد حنفی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے اور حکومت کومتنبہ کیا ہے کہ اگر جمعرات تک رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو جمعہ کو کراچی سمیت سندھ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاج محمد حنفی جیسے لوگوں کی گرفتاری سے قومی ایکشن پلان متنازعہ بن جائے گا۔ اہلسنت ملک کی اکثریتی آبادی ہے اسے دیوار سے نہ لگایا جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ رب نواز حنفی، علامہ خالد محمود، جمعیت علماء اسلام ( س) کے حافظ علی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا جاوید حقانی سنی علماء کونسل کے مولانا طارق مسعود ، پاکستان راہ حق پارٹی کے اشرف میمن، اور سنی ایکشن کمیٹی کے فضل خالق نے منگل کو کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔