امتیابھ کے جگر کے75 فیصد حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا

November 25, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 27

ذیا بیطس سے حادثاتی طور پر متاثر ہوا ہوں ، امتیابھ
فلم قلی کے حادثے کے بعد200 افراد نے خون دیا تھا
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے جگر کے75 فیصد حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وہ حکومتی عہدیداروں یونیسیف کے ساتھ مل کر ذیا بیطس بی کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور وہ خود بھی ذیا بیطس بی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیا بیطس بی سے وہ حادثاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم قلی کے سیٹس پر حادثے کے بعد انہیں200 افراد نے60 بوتلیں خون دیا تھا اور ان میں سے ایک شخص ذیا بیطس بی سے متاثر تھا۔ جو وہاں سے میرے جسم میں بھی داخل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2000میں نارمل زندگی بسر کر رہے تھے اور نارمل میڈیکل چیک اپ کے دوران مجھے بتایا گیا کہ وہ ذیا بیطس بی میں مبتلا ہیں اور جگر کے75 فیصد حصے سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب 25 فیصد جگر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Tags: