بزم چراغاں کمیٹی کا اہم اجلاس بارہ ربیع الاول کے حوالے سے غور و خوص

November 25, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 20

کراچی( پ ر) 12 ربیع الاول کے حوالے سے بزم چراغاں کمیٹی لیاقت آباد کا ایک اہم اجلاس آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر جناب انصار بیگ قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں12 ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات پر غور و خوص ہوا اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد کے طارق ممتاز، محمد زبیر علی خان، سمیع اللہ خان، عبدالحئی، اسماعیل صدیقی، سید لیاقت علی، شاہد ویرانی، حسیب اخلاق اور دیگر تاجران لیاقت آباد شریک ہوئے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر حاجی انصار بیگ قادری نے کمشنر کراچی جناب شعیب احمد صدیقی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل جناب افضل زیدی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سینٹرل سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ12 ربیع الاول کی آمد آمد ہے۔ لہٰذا لیاقت آباد ڈاک خانہ سے لے کر 10 نمبر لیاقت آباد سینٹرل آئی لینڈ فوری مرمت کرکے لوہے کی گرل ٹھیک کرکے رنگ و روغن کیا جائے۔ سینٹرل آئی لینڈ کے دونوں جانب فٹ پاتھ بنائی جائے اور سڑک بنائی جائے، دونوں جانب کم از کم 70 بجلی کے نئے پول لگائے جائیں۔ مرکزی شاہراہ، سینٹرل آئی لینڈ اور اس کے اطراف میں مکمل صفائی وستھرائی کرائی جائے۔