کراچی میں نفرتوں کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

November 25, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 18

عوام بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، کراچی کو ایک اور نعمت اللہ ملے گا
نوجوان قیادت کراچی کے حالات بدلنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی، لانڈھی میں جلسہ عام سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ5 دسمبر کا دن کراچی کے عوام کیلئے ایک امتحان کا دن ہے۔ اس دن شہر کو ایک اور نعمت اللہ خان ملے گا۔ کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہم کراچی میں امن و محبت کی سیاست چاہتے ہیں نفرتوں کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں کراچی سے عالم اسلام کا مستقبل وابستہ ہے اس لئے یہاں ایسی قیادت آئے جو لوگوں کو جوڑے اور سب مل کر امن و ترقی کا سفر شروع کریں، اپنے بہتر مستقبل کیلئے 5 دسمبر کو جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ نوجوان قیادت نے بنگلہ دیش میں احسن علی مجاہد اور صلاح الدین کی شہادت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جماعت اسلامی نے29 نومبر کو حکومت پاکستان کے خلاف لاہور میں ایک بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب لانڈھی اسپتال چورنگی پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے عوام آزادی اور تبدیلی چاہتے ہیں آج کی ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ تبدیلی آرہی ہے کراچی کے عوام مزید جبر اور خوف قبول نہیں کریں گے۔ جلسہ سے امیر العظیم ، محمد اسلام و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Tags: