ترکی نے روسی طیارہ مار گرایا واقعہ تیسری عالمی جنگ کا سبب بن جائیگا

November 25, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 29

روسی جنگی طیارہ مارے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ، ٹوئیٹر پر اکثریت نے واقعہ تیسری جنگ کی طرف پیش قدمی قرار دیا ہے
طیارہ مار گرائے جانے کے بعد روسی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،روسی کمپنی روبل کی قدر بھی گر گئی، ترکی نے سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا
انقرہ ( نیٹ نیوز) ترک فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔ ترک حکام کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روسی طیارے کو10 بار وارننگ دی گئی، انتباہ نظر انداز کرنے پر ایف 16 سے طیارے کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ پیرا شوٹ کی مدد سے اترنے والے دونوں پائلٹوں کو ترکمان فوجیوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ ترک حکام نے طیارہ تباہ ہونے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ دوسری طرف ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ گرانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ یہ واقعہ تیسری عالمی جنگ چھیڑنے کا سبب بن جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی سرحد پر روسی طیارہ گرائے جانے کا واقع ٹوئٹر پر سب سے برا ٹرینڈ یہی رہا کہ اب تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ کیونکہ ایک جانب نیٹو کارکن ملک اور دوسری جانب روس اور دونوںملکوں کے سربراہان بھی سخت موقف اپنانے کا رجحان رکھتے ہیں۔ دنیا بھر سے لوگوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ واقعہ تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب طیارہ گرائے جانے کے واقعے کے بعد روسی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ہوئی جب کہ روسی کرنسی روبل کی قدر بھی گر گئی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت میںبھی اضافہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں واقعے کے بعد نیٹو ارکان کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کے بعد نیٹو چیف جینز ٹرم برگ نے کہا کہ نیٹو اپنے رکن ملک ترکی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور رکن ملک پر حملے کی صورت میں بھر پور کارروائی کرے گا۔ دوسری جانب ترکی نے بھی اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فوج الرٹ رہے گی اور روس کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھر پو ر جواب دیا جائے گا۔

Tags: