کالعدم تحریک طالبان کے 4دہشت گرد مقابلے میں ہلاک اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

November 25, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 25

پولیس اور رینجرز نے منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی، جہاں مورچہ بند فائرنگ شروع ہوگئی
فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، لاشیں شناخت کے لیے ایدھی ہوم بھجوادی گئیں
کراچی (کرائم رپورٹر) پولیس اور رینجرز سے نادرن بائی پاس کے قریب مقابلے کے دوران 4کالعدم تحریک طالبا ن کے دہشتگرد مارے گئے ،جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار اور پولیس افسر بھی زخمی ہو گیا ، پولیس نے مرنے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار اور پولیس افسر اے ایس آئی امید علی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،رینجرز اور پولیس نے مورچہ بند ہوکر جوابی فائرنگ کی مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم مبینہ مقابلے کے دوران4دہشت گرد مارے گئے پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد ،قتل ،اقدام قتل ،بھتہ خوری و دیگر جرائم کی وارداتون میں ملوث تھے تاہم پولیس نے چاروں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہیں۔

Tags: