جہانگیرآباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

November 25, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 19

محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ نے ٹھیلے، پتھارے اورپرانا فرنیچر کو ضبط کرلیا
کراچی (سٹی رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے جہانگیرآباد اولڈ فرنیچر مارکیٹ سے لے کر سرسید گرلز کالج تک اور چمن سینما برج سے ملت پارک تک ناظم آباد نمبر 1میں تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے سڑک کے ساتھ اور فٹ پاتھ پر قائم ہر قسم کی تجاوزات کو ہٹادیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر مظہر خان کی نگرانی میں منگل کے روز بھاری مشینری کی مدد سے مذکورہ علاقے میں سڑک کے دونوں جانب اور پل کے نیچے تجاوزات کے خلاف دو روزہ آپریشن کا آغاز کیا گیا تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران جہانگیر آباد سے سرسید کالج تک بڑی تعداد میں ٹھیلے، پتھارے، پرانا فرنیچر، گیس سلنڈر اور آہنی جالیاں ضبط کرکے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادی گئیں۔

Tags: