میٹروپولیٹن کمشنر کی ریکوری کی خراب صورتحال پر برہمی

November 25, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 25

ادارے کی مالی صورتحال بہتر نہیں ہوگی تو شہریوں کو معیاری خدمات کیسے فراہم کی جائیں گی، سمیع الدین
کراچی (سٹی رپورٹر) میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریکوری کی خراب صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ کے علاوہ تمام محکمہ جاتی سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، منگل کو سوک سینٹر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران شہری خدمات کی فراہمی کے ادارے میں تعینات ہیں۔ ادارے کی مالی صورتحال بہتر نہیں ہوگی تو شہریوں کو معیاری اور بہتر خدمات کیسے فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ افسوس کن امر ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکمے اپنے ریونیو کے ہدف کو پورا نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ ریونیو کے محکموں کے افسران کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ ایسے افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Tags: