سندھ آئوٹ ڈور ایڈورڈ ٹائرز نے ڈی جی رینجرز سے مدد مانگ لی

November 25, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 34

اداروں نے آئوٹ ڈور ایڈورڈٹائرز کو پیسہ بنانے کی مشین بنا رکھا ہے، سجاد حیدر
کراچی(سٹی رپورٹر) سندھ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی رینجرز سے مدد طلب کرلی، آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز کو اداروں نے پیسہ کمانے کی مشین بنا رکھا ہے، سندھ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سجاد حیدر نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز عدم تحفظ کا شکار ہیں۔تحفظ فراہم کیا جائے اداروں میں صرف پیسہ بنایا جارہاہے ایڈورٹائزرز کو تختہ مشق بنا رکھا ہے ہر سال مختلف بہانوں سے تنگ کیا جاتاہے ایڈورٹائزرز غلط یا صحیح بورڈ خود نہیں لگاتے ہیںادارے اس کی پرمیشن دیتے ہیں اگر ادارہ غلط یا الیگل پرمیشن کے ذریعہ بورڈ لگواتا ہے توسزا صرف ایڈورٹائزرز کو کیوں ملتی ہے۔سجاد حیدر نے مزید کہا اگر ہم سے نیب ،اینٹی کرپشن یا کوئی اور ادارہ رابطہ کرتا ہے تو ہم مزید تفصیلات بتائینگے آخر میں ہم کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور اعلٰی عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ہم قانون اور بائی لاز کے اندر رہتے ہوئے اپنا کاروبار کررہے ہیں ۔ اس تمام معاملے کی تحقیق اور انکوائری کروائی جائے اور اس سلسلے میں ہماری مدد کی جائے۔

Tags: