واٹر بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات شروع

November 25, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 26

بلوں کی درستگی کے اختیارات محدود، آئندہ کنکشن کیلئے ایم ڈی واٹر بورڈ کی منظوری لینا ہوگی
ادارے کے وسیع نظام کو چلانے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے، مصباح الدین فرید کا اجلاس سے خطاب
کراچی ( سٹی رپورٹر)محکمہ ریونیو واٹر بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام شعبوں میں ضروری اصلاحات اور تبدیلیوں کا عمل شروع، محکمہ ریونیو منظور شدہ واٹر کنکشنز کو کنزیومر لسٹ میں لانے سے قبل محکمہ انجینئرنگ سے بھی رپورٹ لینے کا پابند ہو گا تا کہ شفافیت برقرار رہے، بلوں کی درستگی اور تصحیح کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ، ادارہ کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا، پانی کے دیئے جانے والے کنکشنز کے سائز کی تصدیق لازمی ہو گی تا کہ کم قطرکی بجائے زیادہ قطر سے پانی حاصل کرنے والوں سے زمینی حقائق کے مطابق بلز وصول کئے جاسکیں پابندی ختم ہونے پر آئندہ کنکشنز کی منظوری ایم ڈی واٹر بورڈ سے لینا لازمی قرار، یہ فیصلے ایم ڈی واٹر بورڈ کی زیرِ صدارت ریونیو اجلاس میں کئے گئے ، ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا کہ واٹر بورڈ کے وسیع و عریض سسٹم کو چلانے کیلئے فنڈ کی ضرورت ہے لیکن محکمہ ریونیو کسی بھی کیٹگری میں قابلِ ذکر وصولی کرنے سے قاصر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلا خوف ایک نئے ولولے کے ساتھ کام کریں اس تاثر کو زائل کریں کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ غیر قانونی کنکشن اور ریونیو میں کمی کا ذمہ دار ہے ۔

Tags: