شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 27 نومبر کوتعطیل ہوگی

November 25, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 49

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کے موقع پر27 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق27نومبر بروز جمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس کا اطلاق خود مختار کارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال14صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

Tags: