شہر کے مختلف علاقوں سے الطاف حسین کی تصاویر اور بینرز اتار لیے گئے

November 25, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 21

پابندی کے باوجود ایم کیو ایم کے قائد کی تصاویر، بورڈز اور پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے بڑے سائن بورڈ غیر قانونی قرار
کراچی (کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الطاف حسین کی تصاویر والے بل بورڈزاور بینرز شہر کے مختلف علاقوں سے ہٹادیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل اور یونیورسٹی روڈ پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تصاویر والے بل بورڈز اور بینرز اتار لیے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے، الطاف حسین کی تقریر اور بیان بازی پر پابندی ہے،الطاف حسین کی تصاویر یا اپیل کے بینرز نہ لگائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

Tags: