رنبیر میری اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتے، دپیکا

November 25, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 54

بھارتی فلمی جوڑی کی دوستی کی خبریں میڈیا میں عام ہیں
شادی کی تو یہ خبر خود سب کو بتائوں گا، رنبیر کپور
ممبئی( نیٹ نیوز) لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے رنبیر کپور اور باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کی خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جبکہ رنبیر کپور اور بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے درمیان طویل عرصے تک دوستی کی خبریں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں دپیکا سے رنبیر اور کترینہ کی شادی کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور اس وقت تک شادی نہیں کرسکتے جب تک میں اجازت نہ دوں‘ رنبیر کپور کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ان کا شادی کے بندھن پر مکمل یقین ہے اور وہ اپنی شادی سے متعلق خبر سب کو خود بتائیں گے‘ بالی ووڈ کے چمکتے ہوئے اسٹارز دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور نے ایک ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے‘ تاہم اب دونوں ایک ساتھ نئی آنیوالی فلم ’’ تماشا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو کہ 27 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags: