کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر ملکی سفارت کاروں کو خطرہ

November 25, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 24

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کیلئے خط لکھ دیا ،کالعدم جماعتیں نشانہ بناسکتی ہیں
کوریا کے سفیر کی سیکورٹی سخت اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں، ذرائع
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر ملکی سفارت کاروں کو خطرہ ‘محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کیلئے خط لکھ دیا‘ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے غیر ملکی سفارتکاروں کی سیکورٹی مزید بہتر کرنے کیلئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا‘ خط میں لکھا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی سیکورٹی کو پہلے سے مزید بہتر بنایا جائے ‘باخبر ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیمیں غیر ملکی سفارتکاروں کو نشانہ بناسکتی ہیں‘ خط میں لکھا گیا ہے کہ کوریا کے سفیر کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے اور کوریا کے سفیر کو ان کی نقل و حرکت کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جائے جبکہ سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام غیر ملکیوں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں‘ آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط کی کاپی ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول کو بھی ارسال کردی گئی جبکہ کوریا کے سفیر کی سیکورٹی کے ضمن میں ڈی جی پروٹوکول کی جانب سے بھی پہلے مطلع کیا گیا تھا‘ اس ضمن میں ڈی جی پروٹوکول نے محکمہ داخلہ کو خط کے ذریعے مطلع کیا تھا‘ ڈی جی پروٹو کول نے سیکورٹی کی فراہمی کے ضمن میں محکمہ سندھ کو 19نومبر کو خط ارسال کیا تھا۔

Tags: