حکومت نے10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی

November 25, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 44

پاکستان منٹ میں نصب مشینری100 سال پرانی ہے، کسی وزیر یا سیکریٹری نے معائنے کی زحمت نہیں کی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد ہی کام شروع کردیا جائیگا‘ پاکستان منٹ میں نصب مشینری100 سال پرانی ہے‘ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیر یا سیکریٹری نے پاکستان منٹ کا دورہ نہیں کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈووی والا کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان منٹ کے ماسٹر راجہ فیاض نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روپے کے مقابلے میں سکے کی عمر تقریباً20سے30 سال تک ہوتی ہے جبکہ کرنسی نوٹ کی عمر بمشکل60 مہینے ہوتی ہے اس وقت 5 روپے کا سکہ بھی تقریباً 3 روپے تک پڑسکتا ہے۔ دریں اثناء قائمہ کمیٹی کو مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیب نے بتایا کہ ہمارے پاس اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نہ ہی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے ہمیں فراہم کیا ہے۔

Tags: