گلوکار سلیم رضا کی32ویں برسی آج منائی جارہی ہے

November 25, 2015 4:42 pm0 commentsViews: 31

کراچی( کلچرل ڈیسک) پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو یاد گارر گیت دینے والے گلوکار سلیم رضا کی آج 32ویں بری منائی جارہی ہے‘ 4مارچ 1932 ء کو ہندوستانی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونیوالے سلیم رضا کو کلاسیکی موسیقی میں مہارت حاصل تھی‘ انہوں نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور1955 میں فلم(نوکر) سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم (قاتل) کے گیت گا کر وہ کافی مقبول ہوگئے‘ انہیں اصل شہرت 1957 میں فلم (سات لاکھ) کے گیت یارو مجھے معاف رکھو میںنشے میں ہوں سے ملی‘ بعد میں ان کی مانگ میں کمی آتی چلی گئی اور وہ مایوس ہو کر کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے 1975 ء میں موسیقی کا ایک اسکول قائم کیا‘ خوبصورت آواز کے مالک سلیم رضا 25 نومبر 1983 کو گردے فیل ہونے کے باعث 51سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے تھے۔