عمران فاروق کے قتل کی سازش کراچی میں کی گئی، جے آئی ٹی

November 28, 2015 12:46 pm0 commentsViews: 23

قتل کا کیس پاکستان میں بھی چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا کیس پاکستان میں بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جے آئی ٹی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا گیا ہے کہ ملزمان کے بینک اکائونٹس اور ٹیلی فون کالز کا جائزہ لیا گیا جس سے ثابت ہوگیا کہ قتل کی سازش کراچی میں تیار کی گئی ملزمان خالد شمیم، معظم ، محسن اور کاشف نے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ ان کے خلاف سازش کامقدمہ چلایا جائے گا۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر سطح کے افسران بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ عمران فاروق کیس کے ملزمان سی آئی اے کے زیر حراست ہیں۔

Tags: