آج صبح لیاری میں مقابلہ2گینگ وار کارندے ہلاک

November 28, 2015 12:47 pm0 commentsViews: 28

تین مسلح ملزمان بہار کالونی کے مکان میں داخل ہوئے تھے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی
پولیس اطلاع ملنے پر پہنچ گئی، مقابلے مین ملزمان مارے گئے تیسرا فرار ہوگیا، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی
کراچی( کرائم رپورٹر)صبح سویرے لیاری بہار کالونی میں پولیس مقابلہ‘ گینگ وار کے2 کارندے ہلاک‘ تیسرا فرار ‘اسلحہ برآمد‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری بہار کالونی مندرہ محلہ کے ایک مکان میں3 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر داخل ہوئے اور مکان میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا اور لوٹ مار شروع کردی جس کی اطلاع پولیس کو ملی ‘پولیس نے موقع پر پہنچ مکان کو چاروں اطراف سے گھیر لیا‘ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگیا‘ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی‘ مقابلے میں مارے جانیوالے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے‘ ان کی عمر میں25 سے30 سال کے درمیان ہیں اور شکل و صورت سے بلوچ معلوم ہوتے ہیں‘ ایس ایچ او صفدر مشوانی نے بتایا کہ ان ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے‘ مذکورہ علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی روک تھام کیلئے کارروائی جاری ہیں‘ ان علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں گینگ وار کے کارندے کرتے ہیں تو مارے جانیوالے ملزمان کا تعلق بھی گینگ وار سے ہے لیکن ان ملزمان کا گروپ شناخت ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا‘ پولیس نے مزید بتایا کہ ان ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہیں‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Tags: