ہالا: بلاول زرداری کا مخدوم امین فہیم کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

November 28, 2015 12:47 pm0 commentsViews: 27

ہالا ( آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث ہالا کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعے کو نجی ٹی وی کے مطابق مخدوم امین فہیم نے اپنے انتقال سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ بلاول اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز ہالا سے کریں گے۔ مرحوم کی وصیت کے مطابق بلاول اسی علاقے سے الیکشن لڑیں گے۔

Tags: