ممتاز قادری کے اہلخانہ کی ملاقات نہ کرانے پر خود کشی کی دھمکی

November 28, 2015 12:49 pm0 commentsViews: 29

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے اپنے اہل خانہ سے پہلے کی طرح نہ ملوائے جانے پر خود کشی کی دھمکی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر ممتاز قادری کی سزا کو سپریم کورٹ نے بر قرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممتاز قادری کو ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے مقام کو تبدیل کر دیاگیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ممتاز قادری کو سیکورٹی وجوہات اور خطرناک قیدی ہونے کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سے صرف، لوہے کی باڑ، کے پیچھے سے ملنے کی اجازت ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق ممتاز قادری نے اہلخانہ سے ملاقات کے حوالے سے نئے قوانین کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجاً خود کشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ ہوگی۔

Tags: