بھارتی اپوزیشن عامر خان کیلئے میدان میں آگئی

November 28, 2015 1:24 pm0 commentsViews: 35

کسی کو حق نہیں عامر کو پاکستان جانے کا کہے، محبوبہ مفتی، کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول اٹھے، ممتا بینر جی نے حمایت کا اعلان کر دیا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) عامر خان خاموش رہ کر بھی جیت گئے۔ بھارت کے ایوان ان کی حمایت سے گونج اٹھے۔ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر، لوک سبھا کی رکن اور مودی سرکار کی اتحادی محبوبہ مفتی نے عامر خان کو بھارت سے نکل جانے کے مطالبے پر سوال اٹھایا ہے۔ کہتی ہیں نربھایا کیس کے بعد وہ دہلی میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں تو کیا انہیں بھی بھارت کا مخالف سمجھا جائے گا ، کسی کو حق نہیں کہ وہ مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عبداللہ بھی مسٹر پرفیکٹ کی حمایت میں بولے، ان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بعد ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، بھارتی ریاست مغربی بنگال کی دبنگ وزیر اعلیٰ نے بھی دبنگ بات کہہ دی۔ آئرن لیڈی ممتا بینرجی نے بھارتی انتہا پسندوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انتہا پسندی پر رائے کا اظہار کرنے والے عامر خان، شاہ رخ خان اور اے آر رحمن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

عامر خان کی پرستار سونم نے خودکشی کرلی
جبل پور( نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک عورت نے شوہر کی جانب سے اداکار عامر خان پر تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی‘ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ جبل پور میں پیش ایا‘ زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنیوالی عورت کا سونم پانڈے بتایا گیا ہے‘ گھر والوں کا کہنا یہ کہ میاں بیوی اخبا میں شائع عامر خان کے بیان پر بحث کررہے تھے کہ اس دوران شوہر نے عامر خان پر تنقید کی جس پر دلبرداشتہ ہو کر سونم نے خود کو کمرے میں بند کیا اور زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

Tags: