دوسراٹی ٹوئنٹی،گرین شرٹس پھر ناکام،سیریزانگلینڈ کے نام

November 28, 2015 1:28 pm0 commentsViews: 25

شاہد آفریدی کی طوفانی اننگ بھی کام نہ آسکی، سرفراز دھوکا نہ دینے کے نعرے کاپاس بھی نہ رکھ سکے
آخری اوور میں غلط شاٹس سے صرف3رنز سے ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی
دبئی( اسپورٹس ڈیسک) دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان دوسرا ٹی 20 اور سیریز ہار گیا۔ انگلینڈ نے3 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ ڈیتھ اوورز میں قومی کپتان شاہد آفرید کی طوفانی اننگز بھی رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ کی طرح اس بار بھی انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، میزبان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں172 رنز بنائے۔ جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 169 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد28 ، محمد حفیظ 25، شعیب ملک 26 ، شاہد آفریدی24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سرفراز احمد نے20 اور رفعت اللہ مہمند نے 23 رنز بنائے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی نے3 اور انور علی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سہیل تنویر، وہاب ریاض، اور شعیب ملک ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی لیام پلینکٹ کو شاندار بائولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Tags: