بلیک فرائیڈے سستے کپڑوں کی خریداری پر خواتین گتھم گتھا

November 28, 2015 1:23 pm0 commentsViews: 91

لاہور( یو پی پی) گلبرگ کے علاقے میں معروف شاپنگ سینٹر میں خواتین سیل کے کپڑے خریدنے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ گلبرگ کے علاقے میں معروف برانڈ کے سفائر اسٹور میں بلیک فرائیڈے کی سیل لگائی گئی۔ جس میں خواتین کی بھاری اکثریت کپڑے خریدنے میں مصروف تھی کہ اچانک چند خواتین کو ایک ہی جوڑا پسند آگیا۔ جس پر وہ خواتین جوڑے کو اپنی طرف کھینچتی رہیں جس کے بعد خواتین میں فری اسٹائل ریسلنگ شروع ہوگئی۔

Tags: