سندھ کے7 اضلاع کی حلقہ بندیاں پھر تبدیل کر دی گئیں

November 28, 2015 1:29 pm0 commentsViews: 26

نو شہرو فیروز میں دو ٹائون کمیٹیاں ختم میر پور ڈسٹرکٹ کونسل میں9 کونسلوں کا اضافہ کر دیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ایک بار پھر تبدیل کر دی گئیں جس کا محکمہ بلدیات سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز دو ٹائون کمیٹیاں ختم کر دی گئیں۔ میر پور خاص کی میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو ختم کرکے شجاع آباد ٹائون کمیٹی بنا دیا گیا ہے۔ میر پور خاص ڈسٹرکٹ کونسل میں9 یونین کونسلز کا اضافہ کر دیا گیا ۔ ضلع بے نظیر آباد میں میونسپل کمیٹی نواب شاہ میں تین وارڈ کم کر دئیے گئے ہیں جبکہ ٹائون کمیٹی سے دیہی علاقے نکال دئیے گئے ہیں۔ ضلع بے نظیر آباد میں دو یونین کونسل کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی نواب شاہ سے دیہی علاقے نکال دئیے گئے،۔ ضلع سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم سے دیہات نکال دئے گئے۔ ضلع حیدر آباد میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام میں ایک دیہہ کا اضافہ کر دیا گیا۔ جبکہ ٹنڈو الٰہیار سے بھی دیہہ ناہیکی اور دیہی مارجی کو نکال دیا گیا ہے۔ ضلع جامشورو میں ٹائون کمیٹی جامشورو کے چار وارڈز کو علیحدہ کرکے ٹائون کمیٹی سن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سیکریٹری بلدیات سندھ عمران عطا سومرو کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Tags: