جمیل الدین عالی کے انتقال پر ایم ڈی، پی ٹی وی کی تعزیت

November 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 15

کراچی( پ ر ) پاکستان کے معروف شاعر اور دانشور جمیل الدین عالی کے انتقال پر پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک، جنرل منیجر عطاء اللہ بلوچ، ایگزیکٹو پروگرام منیجر عفیفہ صوفیہ الحسینی، ایگزیکٹیو فنانس منیجر گلزار حسین، ایڈمن اینڈ پرسنل منیجر شریف ثمر، میڈیا ریلیشنز آفیسر شکیل احمد و دیگر شعبوں کے سربراہان اور کارکنان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ خدا وند کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔