پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین کا قافلہ احتجاجی مظاہرے کیلئے آج ملتان روانہ ہوگا

November 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 26

کراچی( پ ر) قائد پریم اشتیاق احمد آسی کی جانب سے مزدوروں کے مسائل پر پیش کر دہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف پاکستان ریلوے ایمپلائز سی بی اے کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن میں منعقد ہونے والے احتجاجی جلسے سے شرکت کیلئے کراچی ڈویژن کا ایک بہت بڑا قافلہ زیر قیادت سید شاہد اقبال آج 28 نومبر بروز ہفتہ شام5 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے بذریعہ ٹرین روانہ ہو رہا ہے۔ جس میں مرکزی رہنما سید علی شاہ، محمد ارشد تارا، حاجی محمد نصر اللہ خان، ارشد عمر عثمانی، ملک خالد اور دیگر کے علاوہ کیماڑی زون سے جان محمد رفیق علی اصغر سٹی زون سے پیر خان، محمد عمران کینٹ زون سے عاطف عباسی، محمد عامر، شیڈ ٹاپ زون سے چوہدری آصف، محمد شفیق، کوٹری زون سے ایم کے شورو، رب نواز اور دیگر کی قیادت میں مزدوروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔