کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، عبدالرزاق

November 28, 2015 1:39 pm0 commentsViews: 27

نعمت اللہ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قبضہ اور بھتہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا، اجتماع سے خطاب
کراچی( پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق سٹی ناظم شہر نعمت اللہ خان نے ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا ہم بھی ان کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے کراچی کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ شہر سے بھتہ مافیا، قبضہ مافیا کاخاتمہ بھی کریں گے۔ سلطان آباد میں پانی صفائی و دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پینل سے چیئر مین کیلئے نامزد امیدوار عارف خان تنولی نے خطاب میں کہا کہ عوام نے خدمت کا موقع دیا تو سلطان آباد کی تقدیر بدل دیں گے۔