اہلسنت و الجماعت کا علامہ تاج حنفی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

November 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اہلسنت و الجماعت کے تحت علامہ تاج محمد حنفی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رب نواز حنفی، خالد محمود و دیگر نے کہا کہ علامہ تاج محمد حنفی محب وطن امن پسند رہنما ہیں ان کی گرفتاری سے امن پسندوں کی حوصلہ شکنی ہوئی کارکنان میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ علامہ تاج محمد حنفی کو فوری رہا کیا جائے۔