گائے کے پچاری خود گائو ماتا پر تشدد میں ملوث نکلے

November 28, 2015 2:00 pm0 commentsViews: 42

ممبئی( آن لائن) بھارت کا مکروہ چہرہ پھر سامنے آگیا، گئو ماتا پر جان قربان کرنے کا دعویٰ کرنے والے انتہاپسند ہندو خود اپنی ماتا کو لاتیں مارتے ہیں، وشواہندو پریشد کے کارکنوں کی گائے پر تشدد کی تصویریں بھارت میں عام ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں انتہا پسند ہندوئوں کی تصویروں کا خوب چرچا ہے جس میں وشواہندو پریشد کے کچھ لوگ بھارت میں ماتا کا درجہ رکھنے والی گائے کو لاتیں مارر ہے ہیں ۔ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد انتہا پسند ہندو جماعت وشواہندو پریشد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بھارت کی کئی ریاستوں میںگائے ذبح کرنے پر پابندی ہے اور اس وجہ سے کئی مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے ۔

Tags: