یکم دسمبر سے پیٹرول ایک روپے 5 پیسے سستا ہونے کا امکان

November 28, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 40

اسلام آباد( آن لائن) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری ارسال کر دی۔ پیٹرول1.05 روپے سمیت مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی، اوگرا کی سمری کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت 1.05 روپے، مٹی کا تیل 79 پیسے، اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے1.42 روپے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں85 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرویم وزارت خزانہ کہ منظوری کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دے گی۔

Tags: