سی ویو پر،بھینسوں کے کٹے ہوئے سروں سے خوف و ہراس پھیل گیا

November 28, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 17

نامعلوم افراد ایک مکان کے سامنے سر پھینک کر فرار ہوگئے، بھینسیں بیمار تھیں جنہیں چور چرا کر لے گئے تھے، شمائلہ
میری اور اہل خانہ کو جان کا خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، خاتون کی پولیس حکام سے تحفظ کی اپیل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سی ویو کے قریب ایک گھر کے باہر نا معلوم افراد بھینسوں کے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس حوالے سے درخشاں تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر قربان نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے تھانے میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے نا معلوم افراد بھینسوں کے کٹے ہوئے سر جس گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوئے وہاں پر رہائش پذیر خاتون شمائلہ نے بتایا کہ جن بھینسوں کو ذبح کرکے سر گھر کے سامنے پھینکے گئے ہیں وہ ہماری ملکیت تھیں جنہیں کچھ افراد ہمارے باڑے سے لے کر گئے تھے۔ خاتون نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی اور اہلخانہ کی جان کو خطرات لاحق ہیں اور فوری طور پر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Tags: