جنریشن گیپ بھی عمران سے علیحدگی کی وجہ بنا، ریحام خان

November 28, 2015 2:02 pm0 commentsViews: 38

گھر میں موجود ہم دونوں کے کتوں کی بھی آپس میں نہیں بنی، عمران کو پرانا بلیک بیری اور مجھے آئی فون6 پسند تھا
بنی گالہ میں خواتین کا ہر وقت آنا جانا بھی پسند نہیں تھا اس لئے سمجھوتہ نہیں کر سکی بالا آخر علیحدگی ہوئی
لاہور( آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جنریشن گیپ بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کا باعث بنا، ہمارے گھر میں میاں بیوی کے کتوں کی بھی آپس میں نہیں بنی۔ ایک انٹر ویو میں ریحام خان نے بتایا کہ عمران خان کو پرانے ماڈل کا بلیک بیری جبکہ انہیں آئی فون 6 پسند ہے ایک کتا میں اپنے ساتھ لائی تھی جبکہ ایک خان صاحب کے گھر میں پہلے سے موجود تھا۔ وہ دونوں بھی آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں تحریک انصاف کی خواتین کا کافی آنا جانا بھی تھا جس پر انہوں نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور بالآخر علیحدگی کا سبب بن گیا۔

Tags: