جعلی ویزوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

November 28, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 30

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کا برنس روڈ پر چھاپہ، ملزم خالد اور اسکی ساتھی ثناء فلیٹ سے پکڑے گئے
لوگوں سے لاکھوں روپے اینٹھ کر دبئی کے جعلی ورک ویزے دے رہے تھے، مقدمہ درج کر لیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث جوڑے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے شہریوں کو دبئی کا جھانسہ دے کر جعلی ویزوں کے ذریعے لاکھوں روپے کمائے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے برنس روڈ میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم خالد کو اس کی ساتھی ثناء سمیت گرفتار کرکے مقدمہ الزام نمبر 241/2015 درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان شہریوں سے لاکھوں روپے لے کر انہیں دبئی کے جعلی ورک ویزے دے رہے تھے۔ ان کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق 30 سالہ ثناء الیاس اور 33 سالہ خالد10 سال قبل تک گلشن حدید میں رہتے تھے جہاں ان کی دوستی ہوئی اس کے بعد8 برس قبل ثناء کی شادی ہوگئی ۔

پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں،30 ملزمان گرفتار
گرفتار کیے جانے والوں میں لیاقت آباد میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر) پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 30ملزموں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں گھاس منڈی میں ہونے والے دھماکے میں دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والا اور لیاقت آباد میں ہونیو الی نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف علی کو گرفتارکرکے مسروقہ رکشہ اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ڈی ایس پی وجاہت حسین کے مطابق مزکورہ ملزم اور اسکے ساتھی لیاقت آباد میں ہونے والی نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کے باعث پولیس پر مارکیٹ کے تاجروں کا بہت دباو تھا ملزم کے قبضے سے دو کٹر بھی برآمد ہوئے ہیں اور اس نے لیاقت آباد میں سنار کی دکان اور مارکیٹ کی دیگر دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور اسکے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ رینجرز انٹیلی جنس نے بلدیہ اتحاد ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔رینجرز کی بھاری نفری نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔حساس اداروںکے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر عرف بوبی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والا بابر عرف بوبی گھاس منڈی میں بم دھماکے کاسہولت کارہے ، 2011 میں گھاس منڈی پر رمی کلب دھماکے میں 15 افرادہلاک ہوئے تھے، ملزم 2011 میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔قانون نافذکرنے والے اداروں اور پولسی نے سول اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افرادا کو حراست میںلیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،سٹی پولیس نے مذکورہ کارروائی سے لاعملی ظاہر کردی ۔ مبینہ ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر محمد سرفراز اور توقیر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے ، ملزمان نے 2013 میں مبینہ ٹائون کے علاقے میں کباڑی سید اعجاز حسین شاہ کو بھتہ نہ دینے پر قتل اور محمد ابراہیم کو زخمی کیا تھا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔شاہراہ فیصل پولیس نے سٹی بیکری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم غلام حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ مذکورہ مقام پر لوٹ مار کررہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی ۔ ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم روشن علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروخت کرتا تھا ۔بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خلیل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔چاکیواڑہ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان ندیم ،منیر اور شوقین کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ملیر کینٹ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو ملزمان ارسلان الدین عرف پکوڑا اور اہد عرف شاہی کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ۔عزیزآباد پولیس نے حسین آباد میں چھاپہ مار کر بکی سلیم میمن کو گرفتار کرکے جوئے کی رقوم برآمد کرلی ۔

پولیس مقابلے میں چھاپے 52 ملزمان گرفتار ‘اسلحہ برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںچھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلوں کے بعد 52 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، اور منشیات برآمد کرلیا ہے۔ کراچی پولیس ترجمان کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں72چھاپہ مار کارروائیوں اور1مقابلے کے بعد بعد52ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتارملزمان میں1ڈکیت ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام12 امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 14 ملزمان، 3 مفرور اور اشتہاری ملزمان جبکہ دیگر جرائم میں ملوث22 ملزمان شامل ہیں جنکے قبضے سے 13مختلف قسم کے ہتھیار،مسروقہ سامان اوربھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

رینجرز نے بلدیہ ٹائون سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
حساس اداروں نے طارق روڈ سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گھاس منڈی میں بم دھماکے کا سہولت کار ہے
کراچی(کرائم رپورٹر)ینجرز انٹیلی جنس نے بلدیہ اتحاد ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔رینجرز کی بھاری نفری نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔حساس اداروںکے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر عرف بوبی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والا بابر عرف بوبی گھاس منڈی میں بم دھماکے کاسہولت کارہے ،2011 میں گھاس منڈی پر رمی کلب دھماکے میں15 افرادہلاک ہوئے تھے، ملزم2011میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔قانون نافذکرنے والے اداروں اور پولیس نے سول اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراداختر ،لالہ اوراورنگزیب کو حراست میںلیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،سٹی پولیس نے مذکورہ کارروائی سے لا علمی ظاہر کردی ۔ مبینہ ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر محمد سرفراز اور توقیر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے ، ملزمان نے 2013 میں مبینہ ٹائون کے علاقے میں کباڑی سید اعجاز حسین شاہ کو بھتہ نہ دینے پر قتل اور محمد ابراہیم کو زخمی کیا تھا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔شاہراہ فیصل پولیس نے سٹی بیکری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم غلام حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ مذکورہ مقام پر لوٹ مار کررہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی ۔ ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم روشن علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروخت کرتا تھا ۔

لیاقت آباد میں چھاپہ ایک ملزم گرفتار دو ساتھی فرار
ملزم کے قبضے سے 10 موبائل فون پستول آٹو رکشہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ملزم کاشف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10موبائل فون ،ایک ٹی ٹی پستول،ایک آٹو رکشہ نمبرD16148اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں،گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

سول اسپتال میں چھاپہ، مریضوں سے کمیشن لینے والے7 افراد گرفتار
گرفتار ملزمان مریضوں کو سستے اور اچھے علاج کا جھانسہ دے کر نجی اسپتالوں اور کلینک لے جاتے تھے
کراچی (کرائم رپورٹر)سائوتھ زون پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے مریضوں سے کمیشن لینے والے7 افرادکو حراست میں لے لیا،پولیس نے مذکورہ کارروائی سے لا علمیظاہر کردی ۔تفصیلات کے مطابق عید گاہ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سول اسپتا ل میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میںلئے جانے افراد اسپتال کے مریضوں کو سستے اور اچھے علاج کا جھانسہ دے کر نجی اسپتال اور کلینک کا راستہ دکھاتے ہیں ،نجی اسپتال یاکلینک بھیجنے والے مریض کے ساتھ ڈاکٹروں سے بھی کمیشن کی رقم بٹورتے ہیں۔اس سلسلے میں جب ڈیوٹی افسر عرب حسین سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایاکہ ہمیں بھی معلوم چلاتھا کہ سول اسپتال سے چند افراد کوحراست میں لیا گیا ہے ،جب پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ رینجرز نے کارروائی کی تھی ،کس کو حراست میں لیا گیا اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔

موٹرسائیکل لفٹر گروپ کا سرغنہ اور تین کم عمر ملزمان گرفتار
کم عمر ملزمان مساجد اسپتال اور گھروں کے باہر سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے 500روپے میں دے دیتے تھے
کراچی(کرائم رپورٹر) محمد پور چوکی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گروپ کے 12 رکنی گروپ کے تین کم عمر ملزموںا ور سرغنہ سمیت 6 کو دھرلیا،قبضے سے 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں ، 50 موبائل فونز اور 6 پستول برآمد کرلیے،کم عمر ملزمان مساجد، اسپتال اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے صرف 500 روپے میں اپنے گروپ کے حو الے کرتے تھے،کم عمر ملزموں نے تین ماہ کے دوران 200 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ غلام اصفر مہیسر کے مطابق پیر آباد تھانے کی محمد پور چوکی کے انچارج عمران گجر نے ایک اطلاع پرپولیس پارٹی کے ہمراہ پراچہ قبرستان کے قریب ایک کمپائونڈ پر چھاپہ مار کر 15 سال کی عمر کے تین ملزموں فرمان، عرفان ،امیر معاویہ اور ان کے سرغنہ جمیل عرف بھیا،جونسن اور شاہد عرف پٹھان کو گرفتارکرکے کمپائونڈ سے40مسروقہ موٹرسائیکلیں،50 موبائل فونز،ایک نائن ایم ایم اور پانچ 30 بورپستولیں برآمد کرلی،پولیس کے مطابق مذکورہ موٹرسائیکل لفٹر گروہ 12 رکنی ہے،جن کے 6 ساتھیوں کو دھرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش سرگرمی سے کی جارہی ہے

کالعدم حزب التحریر کراچی کے امیر سمیت 3ٹارگٹ کلر گرفتار
گرفتار کیا جانے والا کالعدم تنظیم کا امیر کے الیکٹرک کا ڈپٹی جنرل منیجر ہے گرفتاری گلشن اقبال کے علاقے سے عمل میں آئی
کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جلوس پر حملے میں مطلوب ہے، ٹارگٹ کلر عثمان غنی عرف گٹکا کو بھی گرفتار کرلیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ آپریشن گارڈن کی پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم حزب التحریرکراچی کے امیر سمیت 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ‘گرفتار کیا جانیوالا کالعدم تنظیم کا امیر کے الیکٹرک کا ڈپٹی منیجر جنرل ہے‘ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کے علاقے میں چھاپہ مار کر سہام قمر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مذہبی لٹریچر برآمد کرلئے‘ ملزم سہام قمر کالعدم حزب التحریر کراچی کا امیر اور کے الیکٹرک میں جنرل منیجر کے عہدے پر فائز ہے‘ ملزم پوش علاقوں میں بااثر افراد سے تعلقات بنا کر اپنی تنظیم کے ایجنڈے کا پرچار کرتا ہے اور ملکی قوانین اور طرز حکومت کے برخلاف لوگوں کو غیر قانونی طور پر اکساتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں اہم ذمہ داریوں اورعہدوں پر فائز افراد ان کے اہم ٹارگٹ ہوتے ہیں‘ ملزم گرفتار کئے جانیوالے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی رہائی یا ضمانت کیلئے بھی انتظامات کرتا تھا‘ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں‘ عثمان باجوہ نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ایک اور کارروائی میں خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارکر کالعدم سپاہ محمد کے دہشت گرد منیر احمد گوپانگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلی‘ گرفتار ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے‘ ملزم نے سال2014 میں گمبٹ کے علاقے میں اہلسنّت و الجماعت کے جلوس پر اپنے دیگر دہشت گردساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا‘ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی میں چھاپہ مارکر ٹارگٹ کلر عثمان غنی عرف گٹکا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی‘ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منیر برگر والا‘ رئیس مرغی والا اور ایوب رکشے والے کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا‘ سی ٹی ڈی نے ملزم کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Tags: