سکھر بیراج کی بحالی کیلئے12 ارب60 کروڑ منظور

November 28, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 18

پانی کے اخراج کو ساڑھے11 لاکھ کیوسک سے بڑھا کر13 لاکھ کیوسک کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ سندھ نے منصوبے کی منظوری دیدی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سکھر بیراج کی بحالی کیلئے12.6 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد بیراج سے پانی کے اخراج کی گنجائش 13 لاکھ کیوسک ہونے کے ساتھ ساتھ پورے بیراج کے نظام کو کنٹرول روم کے ذریعے چلایا جا سکے گا۔ یہ فیصلہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے برطانوی پانی ماہرین نے بتایا کہ بیراج کے ڈھانچے کو مضبوط کرکے اس کی گنجائش11.5 لاکھ کیوسک سے13 لاکھ کیوسک کرنے کے ساتھ ساتھ بیراج کے انتظامی اور آپریشنل نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے بیراج کی بحالی کیلئے آپشن پیش کئے جن میں سے وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر بیراج کی بحالی کیلئے پہلے آپریشن کی منظوری دے دی اور محکمہ آبپاشی کو سلٹ کنٹرول اسٹیڈی کرنے کے احکامات دئیے۔

Tags: