تارکین وطن کو پناہ دینے والے سعودی شہریوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

November 28, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 14

سعودی عرب میں چھاپوں کے دوران چار افراد گرفتار ،351 کو غیر قانونی پناہ دی ہوئی تھی
جدہ( یو پی پی) جدہ پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے والے سعودی، وڈیروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنہوں نے351 غیر قانونی تارکین وطن کو پنا دی جن میں کئی مطلوب مجرم بھی شامل ہیں جبکہ مختلف اضلاع میں چھاپوں کے دوران چار افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تارکین وطن کے خلاف حکومت کے اس کریک ڈائون کے نتیجے میں پکڑے گئے مجرموں کو ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، دو سال جیل اور ملک بدری کی سزا ہوگی۔ عرب نیوز کے مطابق حکومت کا ہدف ایسے غیر ملکی شہری ہیں جو ویزوں کی مدت ختم ہونے کے بعدمقیم ہیں یا پھر نا مناسب دستاویزات کے ساتھ کام کر رہے ہیں ایسے لوگ بھی نشانہ ہیں جو ان تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دے رہے ہیں۔ ریاست میں زیادہ تر جرائم ایسے لوگ کرتے ہیں جو ویزوں کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام پذیر ہوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں حکومت نے ایسے لوگوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔

Tags: