اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار بھارتی نژاد شہری کو امریکی سفارتکار لے گئے

November 28, 2015 2:22 pm0 commentsViews: 18

اسلام آباد( یو پی پی) اسلام آباد کے بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آف لوڈ کئے گئے بھارتی نژاد شہری کو امریکی سفارتخانے کے حکام سفارتی اہلکار ظاہر کرکے ساتھ لے گئے‘ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز غیر ملکی ایئر لائن نے عملے سے بد تمیزی کے الزام میں اجیت وجے جوشی نامی شخص کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار دیا تھا‘ امریکی شہری نے مبینہ طور پر ایئر لائن کے عملے کو دھمکیاں بھی دیں‘ جس پر فورسز نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا‘ بعد ازاں اجیت نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ اسے پروٹوکول افسر نے فون کرکے بتایا کہ طیارے میں خطرہ ہے‘ جس پر شور مچایاتھا۔

Tags: