جھوٹی خبر پر مصر کی اینکر چھ ماہ قید بھگتے گی

November 28, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 26

قاہرہ( یو پی پی) مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل ’’ قاہرہ اور لوگ‘‘ کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منیٰ عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ‘ دروغ گوئی‘ الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں6 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے‘ رپورٹ کے مطابق خاتون اینکر پر حمام باب البحر نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبر نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags: