پیر آباد میں ہوٹل کے مالک کی گولی لگی لاش ملی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں ہلاک و زخمی

November 28, 2015 2:22 pm0 commentsViews: 21

پولیس واقعہ کو خود کشی قرار دے رہی ہے، متوفی نے رپیٹر سے خود کو گولی ماری ہے، ذرائع
کراچی(کرائم رپورٹر)پیرآبادمیںقائم چاچی ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے چھلنی لاش ملی،پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرآبادکے علاقے چاچی ہوٹل کی بالائی منزل سے19سالہ سخی زمان ولد نصیب زمان کی لاش ملی ہے،اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو تحویل میںلیکرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او ایاز بروہی کے مطابق متوفی کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفی نے رپیٹرسے خودکوگولی مارکرخودکشی کی ہے،متوفی ہوٹل کا مالک ہے اور مذکورہ ہوٹل کی بالائی منزل پر ہی رہائش پذیرتھاجبکہ آبائی تعلق سوات سے تھا ،سخی زمان شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ تھااور ہفتہ کوگاؤںجانا تھا ،نماز جمعہ پڑھ کرآیا اور اپنے کمرے میں چلا گیا جس کے بعد گولی چلنے کی آواز آئی تو ہوٹل کے ملازمین نے جاکر دیکھا تو اسکی لاش پڑی تھی .پولیس نے جائے وقوعہ سے ریپیٹر کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس واقعے کی مزیدتفتیش کررہی ہے۔

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدودقلندریہ چوک کے قریب مسلح ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 35سالہ خالد کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔

ٹرین کی زد میں آکر راہگیر ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر )لانڈھی ریلوے پولیس اسٹیشن کی حدود بن قاسم کے علاقے سے گذرنے والی بہائو الدین ذکریا ایکسپریس کی زدمیں آکر راہگیر 28سالہ گل حسن ولد پہلوان جو کھیو جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے جناح اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی بن قاسم کے علاقے محمد گوٹھ کا رہائشی تھا اور اسکا ذہنی توزان درست نہیں تھا پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت دوافراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے اسٹار گیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 35 سالہ عابدہ پروین زوجہ عادل رشید زخمی ہوگئی ،شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر 45 سالہ رمضان ولد محمد یاسین زخمی ہوگیا۔

گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر)سائٹ بی تھانے کی حدود لیبر اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے30سالہ محمد انور ولد سیف اللہ اور25سالہ صدام ولد احمد خان شدید زخمی ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو دم توڑ گئے پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کے رہائشی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ۔

 

Tags: