کراچی میں بلدیاتی الیکشن2دن کیلئے موخر کرنے کی تجویز

November 28, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 19

امام حسینؓکے چہلم کی سرگرمیوں کی وجہ سے کراچی کی انتظامیہ نے الیکشن موخر کرنے کی تجویز پیش کی
الیکشن کی تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ آج سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا
کراچی( یوپی پی) کراچی کے بلدیاتی انتخابات ایک مرتبہ پھر دو دن کیلئے موخر کرنے کی تجویز سامنے آگئی‘ حتمی فیصلہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ہفتہ کو کیا جائیگا‘ حکومت سندھ ذرائع کے مطابق کراچی کی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر تجویز دی ہے کہ کراچی کے6 اضلاع میں دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات دو روز کیلئے موخر کئے جائیں اور 5دسمبر کی بجائے7دسمبر کو پولنگ کی تاریخ طے کی جائے‘ کراچی انتظامیہ نے اس کی وجہ 3 دسمبر کو چہلم کی سرگرمیاں بتارہی ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ3 دسمبر کو چہلم کی وجہ سے انتظامی اہلکار انتہائی مصروف ہوتے ہیں اور چہلم کے بعد 4 دسمبر انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی اور انتظامات کا جائزہ لینا مشکل ہوگا اس لئے انتظامی اہلکاروں اور ذمہ داروں کو 2 روز کا مزید وقت دیا جائے‘ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آنیوالی تجویز پر آج ہفتہ کو سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائیگا‘ اجلاس کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے آڈیٹوریم میں ہوگا‘ جس میں حکومت سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شرکت کریں گے اور انتخابی تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا جائیگا۔

Tags: